آپ کے سوال اور میرے جواب-7
محترمہ رخشندہ بی بی نے اپنے آنسوئوں بھر ے خط اپنے اپنا دکھڑا یوں رویا ہے
ڈاکٹر صاحب میں بہت دکھی" لڑکی" ہوں-صرف 11 سال کی تھی کہ شادی ہوگئی۔ میرا سر سیاہ بالوں سے ڈھکا ہو ا تھا ۔
اب ما شاءاللہ11 بچے ہیں - اور سر پر بھی سمجھ لیں 11بال ہی بچے ہیں۔
کیوں کہ میرے بال بہت تیزی سے گر رہے ہیں اور جو نہیں گر رہے وہ سفید ہو رہےہیں۔ میری سا س اور نندوں کے بال بالکل ٹھیک ہیں۔
ہا ئے یہی دیکھ کر میرے سینے پر سا نپ لوٹتے ہیں۔
ڈاکٹر صاحب ۔۔ میری کو ئی بال سفید ہونے یا بال گرنے کی عمر ہے۔ صرف 30 سال اور " چند" ماہ میر ی عمر ہے۔
ایسے میں دشمنوں کے میرا مطلب ہے سا س نندوں کے طعنے میرا کلیجہ چھلنی کیے جا رہے ہیں۔
ڈاکٹر صاحب کچھ کریں۔
میں در در کی ٹھوکریں کھا کر تنگ آ چکی ہوں۔
وہ بد بخت حکیم علم دین شاہ کے پا س بھی گئی تھی ۔ اس نے ایک کڑوا شربت اور تیل سر پہ لگانے کیلئے دیا ۔
اس سے رہے سہے بال بھی گر گئے۔ اللہ بیڑا۔۔۔۔۔۔ ( یہاں سے خط کا کچھ حصہ حذف کیا گیا ہے ۔ شاہ صاحب کی شان گستاخی بھلا برداشت کر سکتا ہوں ( ۔۔۔
اب آپ ہی کو ئی علاج بتائیں ۔ ۔۔۔ ورنہ میں ۔۔ پتہ نہیں کیا کر لوں گی۔
جواب
بی بی۔۔۔ اتنی پریشان نہ ہو۔۔۔۔
جب میرے پا س آگئی ہیں تو پریشا نی کیسی۔
آپ کے خط سے لگتا ہے۔ آپ کو اپنےبالوں کے گرنے سے زیا دہ سا س نندوں کے سر پر با لوں کی سلامتی سے پریشانی
لاحق ہے۔
اور ہاں ۔۔۔ آپ نے لکھا ہے کہ آپ کی عمر صر ف 30 سال "چند ما ہ" ہے- یہاں چند ما ہ سے مر ا د غالبا 180ماہ ہے۔
جو کہ 25 سال بنتے ہیں۔ یعنی آپ کی عمر صر ف 55 سال ہے۔
ناراض نہیں ہونا۔ ڈاکٹر سے بھلا کیا چھپانا۔۔۔ اور ویسے بھی میں نے کونسا کسی کو بتانا ہے۔
اپنے بچھے کچھے بالوں پر حکیم قبلہ شا ہ صاحب علم دین کے دواخانے کی" جوارش ایلفی " لگا ئیں۔ اگر وہ نہ ملے تو عام دکانوں سے " ایلفی " لے کر بھی استعمال کی جا سکتی ہے۔
بالوں کو سیاہ کرنے کیلئے خالص کوئلے کڑوے تیل میں چار دن بھگو کر رکھیں۔ اور رات تین بجے اٹھ کر چھ ماہ تک اپنے چہرے پر ما لش کریں۔ ۔۔۔ تاکہ آپ کا اندر اور باہر ایک جیسا نظر آئے۔
نیز دوبا رہ وہی حکیم قبلہ شا ہ صاحب علم دین کے دواخانے کی " جوارش تابڑ توڑ" المعروف " جڑاکھاڑ" تیل رات کے وقت سوئی ہو نندوں اور سا س کے سر پر لگا دیں۔ اس سے ان کے بال بھی ۔۔۔ آپ کے بالوں کے " ہمنوا" بن جا ئیںگے۔ اور امید واثق ہے ۔ آپ کے سینے میں " ٹھنڈ " پڑ جا ئے گی۔
اور ہا ں معا ملہ خراب ہونے کی صورت میں میرا نا م نہ آئے۔۔۔
نوٹ۔ قبلہ محترم شاہ علم دین کی شان میں گستاخی آئندہ برداشت نہیں کی جا ئے گی۔
اسکاٹ لینڈ کی خواتین دیگر ملکوں کی خواتین کے مقابلے میں زیا دہ کنجوس ہو تی ہیں۔۔۔۔۔۔

