آپ کے سوال اور میرے جواب-3
سیالکوٹ سے رخسار بیگم بہت پریشانی کی حالت میں تحریر کرتی ہیں
ڈاکٹر صاحب۔ ویسے تو میرا چہرا چا ند جیسا ہے۔ بس تھوڑی سی چھائیاں ہیں۔ جسکی وجہ سے میر ے چا ند جیسے چہرے پر ہر وقت بادل چھا ئے رہتے ہیں۔
علاج تو میں اتنا کروا چکی ہوں کہ پچھلے چھ ماہ سے صبح دوپہر شام کھانا کھا نے کے بجا ئے دوائیا ں کھا تی ہوں
حکیم علم دین شاہ کے بارے میں کسی نے بتا یا تھا کہ بہت بڑے اور پہنچے ہوئے حکیم ہیں ۔ان کے پاس گئی۔ انہوں نے وہی کڑوا شربت دیا ۔ جو میں نے مسلسل چھ ما ہ تک پیا ۔ لیکن فائدہ میرے بجائے حکیم کو کا فی ہوا۔ کما ئی کی صورت میں۔
میں اپنے چہرے پر ان داغ چھائیوں سے کا فی پریشان ہوں۔
کو ئی فوری رزلٹ وا لا علاج بتائیں
جواب
رخسار بی بی۔ آپ نے جس پریشانی کی حا لت میں اپنا مسئلہ تحریر کیا ہے۔ اس کا مجھے اندازہ ہے۔ بے فکر رہیں۔
اب آپ درست جگہ پہ پہنچ گئی ہیں۔
ویسے ایک با ت نا قا بل یقین ہے۔ کہ آپ نے قبلہ شا ہ جی کا تیارکردہ شربت چھ ما ہ تک استعمال کیا اور ابھی تک زندہ ہیں۔
کیونکہ قبلہ شاہ جی تو فرما یا کرتے ہیں۔ جس نے یہ شربت تین ما ہ پی لیا۔ تو سمجھو نہ مرض رہے گا نہ مریض۔
قبلہ حکیم شاہ علمدین تو مرض کو مریض سمیت جڑ سے اکھاڑنے کے قائل ہیں۔
بہرحا ل ہو سکتا ہے آپ سے بد احتیا طی ہو گئی ہو اور آپ نے شربت بیچ میں کچھ عرصہ چھوڑ دیا ہو۔
اب آتے آپ کے مسئلے کی طرف۔
آپ کسی بھی ہارڈوئیر کی دوکان پر جائیں اور وہان سے سینڈ پیپرجسے ریگ مال بھی کہا جا تا ہے۔ زیرو سا ئز لے آئیں۔ساتھ ہی کسی بھی جنرل سٹور سے دو بو تل تیزاب اور سرف اچھی کوالٹی کا لے لیں
اب سر ف اور تیزاب ایک کھلے برتن میں ڈال کر اچھی مکس کر کے چھا گ بنا لیں۔ اور اپنا چہرہ مبارک اس کے اندر
آدھے گھنٹے کیلئے بھگو کر رکھیں۔
آدھے گھنٹے بعد با ہر نکا لیں اور اپنے بڑے بچے کو کہیں کہ وہ ریگ مال سے آپ کے چہرے کو رگڑے۔ بلکہ یہی کا م آ پکے میاں بھی بڑی خوشی سے سر انجا م دیں گے۔
آدھا گھیٹہ رگڑنے کے بعد اپنے بو تھے کو بر تن دھونے والے صابن سے دھو لیں ۔
واقعی چا ند جیسا چہرہ نکل آئے گا۔
نوٹ: یہ نسخہ بالکل نواں نکو ر ہے۔
No comments:
Post a Comment