آپ کے سوال اور میرے جواب 4
اٹک سے زن فرید صا حب نے اپنا مسئلہ یوں بیا ن کیا ہے
ڈاکٹر صاحب۔
میرا مسئلہ نفسیا تی ہے۔ بات در اصل یہ ہے کہ میری سا س پچھلے ایک سا ل سے ہما ری ہا ں" چند دنوں " کیلئے مقیم تھی
آپ خو د شا دی شدہ ہیں اور سا س جیسے "خوبصورت" رشتے سے اچھی طر ح واقف ہوںگے۔ میرے دل میں ہر اچھے جوائی کیطرح ان کیلئے بہت" نیک جذبات "ہمیشہ موجزن رہتے تھے۔ لیکن بیوی کا خوف کو ئی بھی حر کت کر نے سے روک دیتا۔
پچھلے دنوں میر ے ایک دوست نے مجھے ایک کتا بطور تحفہ دیا ۔ آپ جان سکتے ہیں مجھے کتنا شدید غصہ آیا ہوگا۔
میں غصے میں اسکے گھر گیا کہ اس کو کتا وا پس کر دوں مگر میرے دوست کے بجا ئے اسکی بیوی ملی ۔ اس نے جو گفتگو کی ۔ وہ یہاں دہرانا ممکن نہیں ۔ تا ہم مجھے بعد میں احسا س ہو ا کہ اس نیک بخب نے تو کتا وا پس نہ لے کر میرےاوپر احسان عظیم کیا ہے۔
جی ہاں - ہوا یوں کہ دوسرے دن ہی اس پیا رے پیا رے راج دلا رے کتے نے میری سا س کو کا ٹ لیا ۔
اف ڈاکٹر صا حب ۔ ۔۔ میں زند گی میں پہلی مر تبہ کتوں کی اہمیت کا قا ئل ہوا۔۔۔
میر ی سا س اب اسپتا ل میں داخل ہے اور حالا ت بچنے کے نظر نہیں آتے۔
تا ہم پتہ نہیں کیو ں میں احسا س جر م کا شکا ر ہو گیا ہوں۔
سا س کو ہسپتا ل میں دیکھتا ہوں تو خوشی سے قہقہے لگانے کو دل کر تا ہے۔ مگر بیگم کی حا لت دیکھ کر اداس بھی ہو جا تا ہوں۔
آپ اس مسئلے کا کو ئی حل بتائیں
جواب
ًمحترم ، قبلہ ، حضر ت زن فرید صاحب ۔۔ مد ظلہ عالیہ۔
آپ کتنے خو ش قسمت ہیں۔ احساس جر م کو گو لی ما ریں۔
آپ بتا ئیںآپ وہ " کتا" کتنے کا بیچیں گے۔ منہ ما نگے پیسے دوں گا۔
دراصل میری سا س اگلے ہفتے ہما رے ہا ں آ رہی ہے۔ میں یہ مو قع ضا ئع نہیں کر نا چا ہتا۔
No comments:
Post a Comment