آپ کے سوال اور میرے جواب-6
سکھر سے دل بھینک بابو نے حیرت بھرے انداز میں اپنا مسئلہ بیان کر تے ہوئے تحریر کیا ہے
ڈاکٹر صاحب۔۔ میری عمر صرف 17سال ہے۔ صر ف دو دفعہ میٹرک میں فیل ہو ا ہوں۔ حا لانکہ پرچے بڑے اچھے ہوئے تھے۔
میر ا مسئلہ یہ ہے کہ کبھی کبھی میری آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جا تا ہے۔ یا داشت بھی کمزور ہو گئی ہے۔
اور سر میں اکثر درد رہتا ہے۔ میں سوشل ورکر ہوں اور محلے کی لڑکیوں کو بحفاظت سکو ل و کا لج پہنچانے اور واپس لانے کی ذمہ داری اپنے سر لی ہوئی ہے۔
تا ہم آنکھوں میں چھا جا نے کی وجہ سے کئ دفعہ ۔۔۔ نقصان اٹھا چکا ہوں۔
اسی طرح یا داشت کی کمی کی وجہ سے بھی کئی مسا ئل کا سا منا ہے۔
کو ئی اچھی سی دوائی درکا ر ہے۔ اگر عنا ئت ہو جائے۔
جواب
جنا ب دل بھینک با بو۔
کا لج اور سکول کے سٹا پ پر روزانہ جوتیاں کھا نے کی وجہ سے آپ کا سر پلپلا ہو چکا ہے -
سر درد اور آنکھوں کےآگے اندھیر ا چھاجا نے کی بنیا دی وجہ یہی ہے۔
آپ قبلہ محترم حکیم علم دین شاہ کے دواخانے کا تیار کر دہ " شربت عقل مار" ہمراہ " معجون صحرائی" روزانہ
تین بار استعما ل کریں۔
اس شربت ا ور معجون کے اثر سے آپ کا دل دنیا سے اچاٹ ہوجائے گا اور آپ جنگلوں کی طرف نکل جا ئیں گے۔
یوں آپ کو کچھ افا قہ ہو نہ ہو محلے کی لڑکیا ں سکو ن کا سا نس لیں گی۔
No comments:
Post a Comment