Friday, October 9, 2009

تلاش گمشدہ

تلاش گمشدہ

ایک بہت ہی پاکیزہ ہستی پچھلے کئی سا لو ں سے لا پتہ ہے۔ میں آج مجبوراً اسکی گمشد گی کا اشتہا ر دے رہا ہوں۔
عمر تقریباً 61 برس ہے۔ رنگ امریکی گند می ہے۔ انگریزی لبا س پہنے ہوئے ہے۔ اسکے ما تھے پر ایک کا لا داغ ہے۔ یہ اسکو عین جوانی میں یعنی 24 سا ل کی عمر میں لگا۔ اس نے نا دانی میں اپنے سگے اور جڑواں بھا ئی کو بے دردی سے قتل کر دیا تھا- دونوں بھا ئی ایک ہی دن پیدا ہوے مگر ان میں محبت کا جژبہ نہ پیدا ہو سکا ۔ بھا ئیو ں کے ازلی دشنموں نے ان کے بیچ نفرت کو پروان چڑھا یا۔ خصو صاً ان بھا ئیو ں کے ایک پڑوسی نے دشمنی کو ہوا دی۔ دونو ں بھا ئی بے وقوف نکلے اور پڑوسی کی دشمنی کو جا نتے ہوئے بھی نہ سمجھے۔ نتیجتاً ِاس بھا ئی نے اپنے بھا ئی کو قتل کر دیا ۔ افسو س تو اس با ت ہے کہ شرمند بھی نہیں ۔ کہتا ہے۔ وہ بھا ئی تھا ہی ایسا۔

عجیب ذہنیت کا مالک ہے- 61 سا ل کا ہونے کے با وجود زبا ن ابھی تک توتلی ہے۔۔ لیکن اپنی زبان بولنے کے بجا ئے دوسروں کی زبان بو لنے میں فخر محسوس کرتا ہے۔ غیروں کی زبان بول کر اپنا منہ بھی ٹیڑھا کر بیٹھا ہے۔
ذہنی طور پر معذور ہے۔ جو بھی چکنی چپڑی با تیں کر تا ہے اسکے پیچھے چل پڑتا ہے۔
اسکے ذمے قرض کی ایک بہیت بڑی رقم وا جب الادا ہے ۔ مگر بے وقوف ہے ۔ کہ پھربھی ہر وقت دوسروں سے بہا نے بہانے سے پیسے ما نگتا رہتا ہے۔ اسکے گھر والے اور بظا ہر ہمدردی جتا نے والے ہی اسکے دشمن ہیں۔ ہر کو ئی اسکو کھا نے ا ور لوٹنے کے چکر میں ہے۔
اسکے بہت مخلص اور محبت کر نے والے دوست اب اس سے دامن چھڑاتے جا رہے ہیں۔ انہیں پتہ چل گیا ہے۔ کہ یہ ہم سے پیسے لیکر اللے تللوں میں ضا ئع کر دیتا ہے۔ مخلص دوستو ں کی بات نہیں ما نتا ۔ مگر دشمنوں کی ما ن لیتا ہے۔ لو گ کہتے ہیں ۔ ڈر کے ما رے ایسا کر تا ہے۔ مگر جو اسے جا نتے ہیں ۔ وہ یہ با ت نہیں ما نتے۔ ان کا کہنا ہے۔ کم عقل ہے۔ مگر بز دل نہیں۔ کو ئی اچھا رہنما مل جائے تو درست ہو جا ئے گا۔
آج کل تو بہت خونخوار ہو گیا ہے۔ دشنمو ں کے کہنے پر اپنوں کو قتل کیے جا رہا ہے۔ کہتا ہے یہ میرے اپنے نہیں۔ فسا دی ہیں۔

میر ا تو دل روتا ہے اس کیلئے۔
اللہ قسم دل روتا ہے۔
کس کی نظر لگ گئی ہے اس پا کیزہ ہستی کو؟
اپنی اصل گم کر بیٹھا ہے۔
کو ئی ہے جو اسے ڈھونڈ نکا لے۔
اللہ کے وا سطے ۔۔۔۔ مولا کے واسطے
اسے ڈھونڈ نے میں سب مل کر ایک دوسر ے کی مدد کرو۔
اس کی اصل کو ڈھو نڈو - ورنہ وہ سب کو ما ر دےگا۔۔ دشنموں کے ہا تھ میں کھیل خو د کو بھی ختم کر دے گا۔

No comments:

Post a Comment