بیٹیاں پھول ہیں
آج ایک بہت ہی خوبصورت نظم آپ سے شیئر کر رہا ہوں۔ محمود شام کی ہے
مجھے یقیین آپ کو بہت پسند آئے گی
بیٹیاں پھول ہیں
پھول جب شاخ سے کٹتا ہے ، بکھر جا تا ہے
پتیاں سوکھتی ہیں ٹوٹ کے اڑ جاتی ہیں
بیٹیاں پھول ہیں
ماں باپ کی شاخوں پہ جنم لیتی ہیں
ماں کی آنکھوںکی چمک بنتی ہیں
باپ کے دل کا سکوں ہوتی ہیں
گھر کو جنت سی بنا دیتی ہیں
ہرقدم پیار بچھا دیتی ہیں
جب بچھڑنے کی گھڑی آتی ہے
غم کے رنگوں میں خوشی آتی ہے
ایک گھر میں تو اترتی ہے اداسی لیکن
دوسرے گھرکے سنورنے کا یقیں ہوتا ہے
بیٹیاں پھول ہیں
ایک شاخ سے کٹتی ہیں مگر
سوکھتی ہیں نہ کبھی ٹوٹتی ہیں
اک نئی شاخ پہ کچھ اور نئے پھول کھلا دیتی ہیں
آج ایک بہت ہی خوبصورت نظم آپ سے شیئر کر رہا ہوں۔ محمود شام کی ہے
مجھے یقیین آپ کو بہت پسند آئے گی
بیٹیاں پھول ہیں
پھول جب شاخ سے کٹتا ہے ، بکھر جا تا ہے
پتیاں سوکھتی ہیں ٹوٹ کے اڑ جاتی ہیں
بیٹیاں پھول ہیں
ماں باپ کی شاخوں پہ جنم لیتی ہیں
ماں کی آنکھوںکی چمک بنتی ہیں
باپ کے دل کا سکوں ہوتی ہیں
گھر کو جنت سی بنا دیتی ہیں
ہرقدم پیار بچھا دیتی ہیں
جب بچھڑنے کی گھڑی آتی ہے
غم کے رنگوں میں خوشی آتی ہے
ایک گھر میں تو اترتی ہے اداسی لیکن
دوسرے گھرکے سنورنے کا یقیں ہوتا ہے
بیٹیاں پھول ہیں
ایک شاخ سے کٹتی ہیں مگر
سوکھتی ہیں نہ کبھی ٹوٹتی ہیں
اک نئی شاخ پہ کچھ اور نئے پھول کھلا دیتی ہیں
No comments:
Post a Comment