Monday, January 18, 2010

میرا انتخاب

میں اپنی دوستی کو شہر میں رسوا نہیں‌کرتی
محبت میں بھی کرتی ہوں‌ مگر چرچہ نہیں‌کرتی

جو مجھ سے ملنے آ جائے میں اس کی دل سے خادم ہوں
جو اٹھ کے جانا چاہے میں اسے روکا نہیں کرتی

جسے میں چھوڑ دیتی ہوں اسے پھر بھول جاتی ہوں
پھر اس ہستی کی جانب میں کبھی دیکھا نہیں کرتی

تیرا اصرار سر آنکھوں پہ "کہ تم کو بھول جاؤں میں"
میں کوشش کر کے دیکھوں گی مگر وعدہ نہیں کرتی

انتیخاب :نیلم خان

No comments:

Post a Comment