Monday, May 31, 2010

تم چپ رہنا

کوئی تم سے پوچھے کون ہوں میں
تم کہ دینا
اک سپنا ہے
جو میں نے اکثر دیکھا ہے
گولگتا ہے کچھ غیروں سا
پر میرے لئے تو اپنا ہے

کوئی تم سے پوچھے کون ہوں میں

تم کہ دینا
یہ ڈھرکن ہے
جو میرے دل جو میرے دل میں بستی ہے
جومیری دل پر حاوی ہے


کوئی تم سے پو چھے کون ہوں میں

تم کہ دینا
یہ میرے روپ کا زیورہے
یہ کنگن ہے
جو میرے ہاتھ میں سجتا ہے
یہ موتی ہے
جو میرے ماتھے ٹیکا ہے

تم کہ دینا

یہ سب کچھ ہے
تم کہ دینا
تم کہ دینا
پر کیسے کہو گی
یہ سب کچھ
میں جانتا ہوں

تم کچھ بھی بول نہ پاو گی

تم کچھ بھی کہ نہ پاو گی

میں جانتاہوں

تم چب چب رہنے والی نے
کیا کہنا ہے
کیا بولناہے

پریاد رکھو


خاموشی بھی تو بولتی ہے

تم ہونٹوں کو تو سی لوگی
پر آنکھیں کب چپ رہتی ہیں
ان دیکھے سپنے دیکھتی ہیں
انجانی باتیں کہتی ہیں


کوئی تم سے پوچھے کون ہوں میں

تم چپ رہنا
بس چپ رہنا

No comments:

Post a Comment